بن غازی21جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)لیبیا کے شہر بن غازی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیاجس کے باعث فرانس اور لیبیا کے تین ، تین فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔لیبیاکی سیکورٹی فورسز کے مطابق فرانسیسی انٹیلی جنس کے اہلکار مشرقی لیبیا میں خفیہ مشن پرتھے۔لیبیا کے سیکورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ مشن کے دوران ایم 17ہیلی کاپٹر بن غازی کے جنوبی علاقے مغرون میں گر کر تباہ ہوا۔حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تین فرانسیسی انٹیلی جنس آفیسرز ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں لیبیا کی سیکورٹی فورسز کے دو ٹیکنیشن اور ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بھی شامل ہے ۔لیبیا سیکورٹی فورسز کے ترجمان نے مرنے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہارکیاہے ۔